29 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستان کے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ ایران – پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل سے پاکستان میں موجود اینرجی بحران کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تیل کے ذرائع کے مطابق سید صمصام بخاری نے پاکستان کے اختر آباد میں کہا کہ غیرملکی دباؤ کےباوجود پاکستان نے ایران – پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری دی ہے اور اس منصوبے سے پاکستان میں گیس بحران کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی قوم کے مفادات کے تحت ہے ۔پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے معاہدے کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران 2014 ء سے پاکستان کو روزانہ 21ملین 5لاکھ کیوبک میٹر گیس فراہم کرے گا۔

.......

/169